وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا ارشد شریف کے انتقال پر اظہار تعزیت

384

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے سینئر صحافی ارشد شریف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ پیر کواپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے انتقال پردلی دکھ اور افسوس ہوا ۔

انہوں نےغمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ الله تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا
فرمائے۔