وزیر اعظم شہباز شریف آج ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ قرض کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے

106

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج (پیرکو) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے ساتھ” بریس ” (Building Resilience with Active Countercyclical Expenditure ) پروگرام کے تحت قرض کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم خطاب کریں گے۔