اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):بینکوں کی جانب سے پرسنل لونزکے اجراءمیں ماہ ستمبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر3.8 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ماہ ستمبرمیں پرسنل لونزکی مدمیں بینکوں نے 252 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 3.8 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں بینکوں نے 242 ارب روپے کے پرسنل لونز جاری کئے تھے۔
اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں پرسنل لونز کے اجراءمیں ماہانہ بنیادوں پر0.3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، اگست میں پرسنل لونز کی مدمیں بینکوں نے 251 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے جوستمبرمیں بڑھ کر252 ارب روپے ہوگئے۔