‏عمران خان نے لانگ مارچ کا نہیں لاہور سے اسلام آباد شارٹ مارچ کا اعلان کیا ہے، سینیٹر شیری رحمان

115
زیادہ گرمی میں ہیٹ سٹروک سے بچائو کیلئے بروقت اور پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، وفاقی وزیر شیری رحمان کا ٹویٹ

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ‏عمران خان نے لانگ مارچ کا نہیں بلکہ لاہور سے اسلام آباد شارٹ مارچ کا اعلان کیا ہے، اگر ان کی عمران بچائو تحریک اتنی مقبول ہے تو پیپلز پارٹی کی طرح کراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ کر کے دکھائیں، انتخابات آئین کے مطابق وقت پر ہوں گے۔

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف کو چیلنج کیا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی جیسا لانگ مارچ نہیں کر سکتے، ‏ان کا شارٹ مارچ جی ٹی روڈ سے شروع اور جی ٹی روڈ پر ہی ختم ہوگا۔ شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان جانتے ہیں لوگ ان کی انتشار کی سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہتے، 25 مئی اور 21 اکتوبر کو لوگوں نے باہر نہ نکل کر تحریک انتشار کی کال کو مسترد کیا، اس بار بھی عمران خان کو ناکامی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ‏انتخابات کا اعلان کسی جتھے کے ذاتی مطالبے کی بنیاد پر نہیں کیا جائے گا، انتخابات آئین کے مطابق وقت پر ہونگے۔ شیری رحمان نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں ابھی بھی 2.6 ملین لوگ ہنگامی امداد کے منتظر ہیں، لاکھوں کیمپس میں ٹھہرے ہوئے ہیں ، اس صورتحال میں یہ مارچ نکال کر انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔