ستائیس اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر ملک بھر کی طرح وادی لیپہ میں بھی ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد

58

وادی لیپہ۔27اکتوبر (اے پی پی):27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر ملک بھر کی طرح وادی لیپہ میں بھی ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ریڈ فاؤنڈیشن سائنس کالج لیپہ اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لیپہ کے زیر انتظام ریلی نکالی گئی ،جس میں انجمنِ تاجران لیپہ بازار، سول سوسائٹی ،محتلف محکموں کے ملازمین اور میڈیا نمائندگان نے بھر پور شرکت کی ۔

ریلی کے شرکاء نے بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔اس موقع پر تکبیر چوک میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ،جس میں ریلی کے شرکاء نے خطاب کیا اور بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف نعرہ بازی کی اور بھارت سے فوری طور پر کشمیر سے نکل جانے کا مطالبہ کیا ۔شرکاء ریلی نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی ، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔

ریلی سے اسسٹنٹ کمشنر لیپہ علی اصغر، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر لیپہ ارشاد مغل، پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن کالج لیپہ فاروق احمد عباسی، بشیر عالم اعوان، صدیق احمد شیخ،شوکت علی مغل، انور اعوان، احسان الحق شامی، محسن عبداللہ انچارج صدر معلم بوائز ہائی سکول لیپہ نزیر احمد شیخ خورشید الحق قریشی، زاہد عالم نے خطاب کیا ۔ تقریب کے اختتام پر کشمیر کی آزادی پاکستان کی سلامتی پاک فوج اور شہداء کے لیے دعا کی گئی۔ آخر میں ریلی لیپہ عدالت کے پاس جا کر اختتام پزیر ہوئی۔