اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں سمندری طوفان سےقیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ ہمیں طوفان سے ہونےوالی اموات پر بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی ہے۔
انہوں نے جاں بحق ہونے افراد کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔