اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹیٹ آئل کے بعدازٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر90 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع مالیاتی بیان کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان سٹیٹ آئل کو1198 ملین روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 90 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی …
پاکستان سٹیٹ آئل کے بعدازٹیکس منافع میں 90 فیصدکی کمی ریکارڈ
اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹیٹ آئل کے بعدازٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر90 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع مالیاتی بیان کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان سٹیٹ آئل کو1198 ملین روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 90 فیصدکم ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس اوکو11994 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔پہلی سہ ماہی میں پی ایس اوکی فی حصص آمدنی 2.55 روپے ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 25.55 ملین روپے تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں پی ایس کو21453 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا جوپیوستہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 94 فیصدکم ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی مجموعی فروخت 862264 ملین روپے ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 88 فیصدزیادہ ہے۔









