ملک سے سبزیوں اورپھلوں کی برآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران پرکمی ریکارڈ

115
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):ملک سے سبزیوں اورپھلوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 45.77 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو59.13 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ستمبرمیں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 13.50 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواگست میں 17.08 ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 16.78 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2022 میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو255.14 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو75.56 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 45 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پھلوں کی برآمدات کاحجم 109.39 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

ستمبرمیں پھلوں کی برآمدات کاحجم 18.71 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواگست میں 28.45 ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 30.72 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2022 میں پھلوں کی درآمدات کاحجم 398.91 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔