وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چین کے سفیر کی ملاقات

61
وفاقی وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار کا ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کا دورہ،بورڈ کے سینئر افسران سے ملاقات

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر نونگ رونگ نے جمعہ کو فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چینی سفیر کا خیرمقدم کیا اور پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ اور کثیر جہتی تاریخی دوطرفہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ وزیر خزانہ نے سیلاب کی تباہ کاریوں کی اس گھڑی میں پاکستان کو مدد فراہم کرنے پر چین کی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں سیلاب کے نقصانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے سی پیک پر تیز رفتار پیشرفت اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ سی پیک ایک اہم منصوبہ ہے اور اس کی بروقت تکمیل منافع بخش منافع حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے۔ چینی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کا اشتراک کیا اور وزیر خزانہ کو پاکستان کو مسلسل سہولت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ چینی سفیر نے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کو سہولت فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خزانہ نے چین کے سفیر نونگ رونگ کا چین کی حکومت کی طرف سے مسلسل حمایت اور تعاون کی پیشکش کا شکریہ ادا کیا۔\