ہوشاب شاہراہ مستقبل میںافغانستان اوروسطی ایشیا کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی

85
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

بلتگر۔ 14 دسمبر (اے پی پی) فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ ہوشاب شاہراہ پاک چین اقتصادری راہداری کا اہم جزو ہے ‘ یہ سڑک نہ صرف چین کے ساتھ ‘شمالی علاقہ جات بلکہ آنے والے وقتوں میں چمن کے راستے افغانستان اور سینٹرل ایشیاءکے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی ۔وہ بدھ کو یہاںسوراب ہوشاب شاہراہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس اہم شاہراہ کا افتتاح کیا جبکہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی ‘ترقی واصلاحات احسن اقبال ‘ وفاقی وزیر سرحدیں و ریاستی امور لیفیٹننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ‘ لیفٹیننٹ جنر عامر ریاض ‘کمانڈر سدرن کمانٹ ‘ سابق وزیر اعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ ‘اراکین سینٹ ‘سول و عسکری حکام بھی تقریب میں موجود تھے ۔