
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں عمران نیازی کے ہاتھوں پاکستان کے تمام اداروں کو کھوکھلا کرنے کی کوشش میں سرگرم ہیں۔
ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران نے پارلیمنٹ کو بے توقیر کیا،عدلیہ کو بے توقیر کیا،الیکشن کمیشن کو بے توقیر کیا، بیوروکریسی کو بے توقیر کیا اور اب قومی سلامتی کے ادارے بے توقیر کرنے کی سازش میں جتا ہوا ہے۔ذرا سوچئیے۔