ستمبر اور اکتوبر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 1200 ہیلتھ کیمپس لگانے کا ہدف حاصل کیا گیا

113
پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات جاری ہیں، عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہیلتھ کیمپس کے ذریعے بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئی ۔اتوار کوترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ ستمبر اور اکتوبر میں 1200 ہیلتھ کیمپس لگانے کا ہدف حاصل کیا گیا،

ہیلتھ کیمپس میں ملک بھر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صحت سہولیات کو ممکن بنایا گیا۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ہیلتھ کیمپس میں 386169 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں،ان میں 87260 پانچ سال سے کم عمر بچے تھے، 34273 بچوں کی ویکسینیشن کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 106908 خواتین کو صحت سہولیات فراہم کی گئی۔