اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران6ہزار845 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔منگل کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار845 افراد میں سے27افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح اس مدت میں مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.39 فیصد رہی ہے۔
مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ52 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔مزید برآں5تا11 سال کی عمر کے تمام بچوں کوکورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کا آغاز31 اکتوبر سے کردیا گیا ہے جو کہ 5نومبر تک جاری رہے گا لہذٰ ا وہ تمام بچے جن کوکورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے وہ دوسری خوراک عارضی ویکسی نیشن سینٹرز، سکولوں اور سرکاری مرکز صحت سے لگوا سکتے ہیں۔