اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر 2022کے لئے ایل پی جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت ایل پی جی کی قیمت میں میں 2 روپے 95 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 204 روپے 16پیسے فی کلو ہوگی ،اس اضافہ کے بعد ایل پی جی کے 11.8کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2409 روپے 16پیسے مقرر کردی گئی ہے۔