کینبرا۔3نومبر (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل(جمعہ کو ) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ جبکہ دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا میں جاری ہےجس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
ٹورنامنٹ کے37 ویں میچ میں نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کین ولیم سن کی زیرقیادت میدان میں اترے گی جبکہ آئرلینڈ کواینڈریو بالبرینی لیڈ کر رہے ہیں۔
اسی روز دوسرا میچ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ میں ہی کھیلا جائے گا ۔دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو مایہ ناز بلے باز آرون فنچ لیڈ کر رہے ہیں جبکہ افغانستان کی ٹیم محمد نبی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔
میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 نومبرکو سڈنی اور دوسرا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ 13نومبر کو ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا۔