چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد سے فرانس کے وفد کی ملاقات

168

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد سے فرانس کے ایک وفد نے ملاقات کی اور علمی اور تحقیقی روابط کو مضبوط بنانے بالخصوص انسانی وسائل کی ترقی کے شعبے میں تعاون اور سکالرشپ فریم ورک کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وفد میں فرانسیسی سفارتخانہ اسلام آباد میں سائنسی اور اعلیٰ تعلیمی تعاون کی اتاشی سبین ورملارڈ اور ایشیا سروس مینیجر میتھیلڈ میلٹ، ہیڈ آف ایشیا ڈیپارٹمنٹ، کیمپس فرانس شامل تھیں۔