33.2 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب علاقوں میں بارش کا امکان ہے،سعودی قومی مرکز موسمیات

سعودی عرب علاقوں میں بارش کا امکان ہے،سعودی قومی مرکز موسمیات

- Advertisement -

مدینہ ۔6نومبر (اے پی پی):سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ سعودی خبررساں ادارے نے قومی مرکز برائے موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ مدینہ منورہ، تبوک، الجوف، حدود الشمالیہ، مکہ اورقصیم میں آئندہ ہفتے کے دوران بارش کا امکان ہے جو متعدد دیگر علاقوں تک پھیلنے کا امکان ہے

جس کے باعث ملک کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمیہونے کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ گرمی مکہ میں ریکارڈ کی گئی جہاں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت طریف شہر میں 11 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=336038

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں