21.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی عرب...

وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور کی خیر سگالی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور نے اتوار کو فنانس ڈویژن میں خیر سگالی ملاقات کی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ اور سفیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ان دیرینہ گہرے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔

- Advertisement -

ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب اور سعودی قیادت کی جانب سے کیے جانے والے تعاون کو سراہا گیا۔سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورے سے پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ وزارت خزانہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں