عمران خان ایک بار پھر انتشار پھیلانے کو تیار ہیں، حکومت ان کے کسی بھی سیاسی دبائو میں نہیں آئے گی، وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان

205
نو مئی کے واقعات پاکستان کی تاریخ پر سیاہ داغ ،تمام جماعتیں سیاسی عدم استحکام ختم کرنے اور ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کریں،سینیٹرشیری رحمان

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہم عالمی برادری کے سامنے پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہونے والی تباہیوں کا کیس پیش کر رہے ہیں لیکن ملک میں عمران خان ایک بار پھر انتشار پھیلانے کو تیار ہیں، حکومت ان کے کسی بھی سیاسی دبائو میں نہیں آئے گی۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے عدالت سے عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے فل کورٹ بنانے کی درخواست کی ہے، یہ اور کیا چاہتے ہیں؟ مطالبے پورے ہونے کے باوجود مظاہرے کر کے ملک میں انتشار پھیلانے کا مقصد کیا ہے؟ شیری رحمان نے کہا کہ ان کی ایک کے بعد دوسری آڈیو لیکس اس بات کا ثبوت ہیں یہ پر امن مظاہرہ نہیں بلکہ افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، پر امن مارچ سب کا حق ہے لیکن انتشار کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی سب نے مذمت کی ہے لیکن یہ اب اس واقعے کو بنیاد بنا کر حکومت پر دبائو ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت عمران خان کے کسی بھی سیاسی دبائو میں نہیں آئے گی۔