اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سکھ رہنما بابا گورو نانک کے جنم دن کےموقع پر دنیا بھر سے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی زندگی اوران کاپیغام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔
منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہآج پاکستان سمیت دنیا بھرمیں سکھ برادری بابا گرونانک دیو کا 553واں جنم دن منارہی ہے،بابا گرونانک کی زندگی اور ان کاپیغام بھائی چارےاور امن کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مقدس دن پر دنیا بھر سےآئےسکھ یاتریوں کوخوش آمدید کہتا ہوں اورامید کرتا ہوں کہ پاکستان میں ان کا قیام بہترین گزرےگا۔