صدر ڈاکٹر عارف علوی سے قائم مقام گورنرخیبرپختونخوا کی ملاقات ، صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

215

پشاور۔10نومبر (اے پی پی): صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے قائم مقام گورنرخیبرپختونخوا مشتاق احمدغنی نے ملاقات کی ۔ملاقات میں صوبہ میں امن و امان سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاجس میں صوبائی حکومت کے عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ضم شدہ قبائلی اضلاع کیلئے صوبائی حکومت کے عوامی مفاد کے اقدامات و امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں قوانین سازی اور پارلیمانی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔