ایڈیلیڈ۔10نومبر (اے پی پی):آٹھویں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعرات کو ایڈیلیڈ ،اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ کی طرف سے مارک ووڈ اور ڈیوڈ میلان انجری مسائل کے باعث پلینگ الیون میں شامل نہیں ہیں۔
آئی سی سی ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز روہت شرما نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ورلڈ کپ کا فائنل 13 نومبر بروز اتوار کو میلبورن کے ایم سی جی گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔