
اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور اور قومی ورثہ ثقافت انجینئرا میر مقام نے کہا ہے کہ بہت جلد عمران نیازی کی اصلیت پوری قوم پرآشکارہو جائے گی، وہ صرف جھوٹ کا مرکب ہے، بیرونی سازش کے ذریعے ملک کی معیشت اور اداروں کی تباہی اُن کا ایجنڈا ہے، جو قوم یکسر مسترد کرے گی خیبر پختونخوا میں 9سالہ دور حکومت میں صوبے کو 30 ارب سے 1000 ارب مقروض کر دیا، ایک طرف ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہی ہے دوسری جانب ہزاروں سوشل انفلونسر ریکروٹ بھرتی کرکے قوم کی گمراہی کیلئے خزانہ استعمال کر رہا ہے،
پارٹیاں ورکروں سے بنتی ہے خود بھی ورکر ہوں اور ورکروں کا دل سے احترام کرتا ہوں آج بونیر طوطالئی اور مردان کے ایک روزہ دورے کے موقع پر بونیر طوطالئی میں یوتھ ونگ کے ضلعی صدر اشتیاق خان کی چچی جبکہ مردان میں طورو بانڈئی میں مرکزی سیکرٹری جنرل خواتین ونگ کے شوہر حبیب اللہ،پار ہوتی مردان میں صوبائی نائب صدر اور سابق ایم پی اے شازیہ اورنگزیب کے سسر، مردان سٹی میں ضلعی سیکرٹری مالیات شمشیر خان کے والد اور بھائی کے فاتحہ خوانیوں کے بعد ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر مردان کے پاکستان مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ ضلعی صدر عنایت خان باچا، جنرل سیکرٹری جمشید خان مہمند، صوبائی سینئر نائب صدر عبدالسبحان خان اور دیگر ضلعی، تحصیل، صوبائی اور مقامی رہنما بھی موجود تھے۔ انجینئرا میر مقام نے کہا کہ عمران خان نے پورے ملک کے جوانوں کو گمراہ کر دیا ہے، عمران خان نے اداروں کوبدنام کردیا پاکستان کے امیج کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی نواز شریف پاکستان آئے گا وہ پورے قوم کا لیڈر ہے۔ نواز شریف کو پاکستان کے مسائل کا احساس ہے جتنا نقصان پی ٹی آئی کے حکومت نے پاکستان کو پہنچایا ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔