وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا استنبول (ترکیہ)کے مشہور تقسیم اسکوائر میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

73
بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے استنبول (ترکیہ)کے مشہور تقسیم اسکوائر میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور سوگوار خاندانوں اور ترکیہ کے برادر لوگوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔