میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز کا ”اے پی پی“ کے دورہ کے موقع پر انٹرویو

280
APP12-02 ISLAMABAD: May 02 - MD APP Masood Malik presenting a souvenir to Mayor of Islamabad Sheikh Ansar Aziz during his visit to APP Headquarters. APP photo by Afzaal Chaudhry

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انفراسٹرکچر اور بنیادی شہری سہولیات کی ترقی اولین ترجیح ہے‘ وزیراعظم کی ہدایت پر غازی بروتھا سے اسلام آباد کےلئے پانی کے حصول پر کام کر رہے ہیں جس سے آئندہ 40 سے 50 سال تک نہ صرف اسلام آباد بلکہ جڑواں شہر راولپنڈی کی آبی ضروریات پوری ہوں گی۔ مستقبل کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے قانون سازی کریں گے جس کے ذریعے ہر گھر کم از کم 30 فیصد بجلی شمسی توانائی سے پیدا کرے گا۔ کچی آبادیوں کو منصوبہ بندی کے تحت دوبارہ آباد کاری اور نئی کی روک تھام کےلئے متعلقہ اداروں اور کارپوریٹ سیکٹر سے مل کر کام کریں گے۔