26.3 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںحکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت اورمشاورت سے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔وزیرخزانہ نے بتایا کہ آئندہ 15 روز تک پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

- Advertisement -

وزیرخزانہ نے کہا کہ سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک آف پاکستان نے وفاقی شرعی عدالت کے سود سے متعلق فیصلہ کے خلاف اپیلوں کی واپسی کیلئے آج عدالت عظمی میں باقاعدہ طور درخواستیں بھی دائر کردی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=337290

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں