اسلام امن و سلامتی اور دیگر مذاہب عالم بھی ایک دوسرے کو ملانے اور محبت کی بات کرتے ہیں، مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

78
دنیا کی تمام مشکلات اور مسائل کا حل سیرت نبویﷺ کی پیروی میں ہے، مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

لندن۔16نومبر (اے پی پی):مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین و خطیب و امام بادشاہی مسجد مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ اسلام امن و سلامتی اور دیگر مذاہب عالم بھی ایک دوسرے کو ملانے اور محبت کی بات کرتے ہیں، آج یقینا ہمیں ڈائیلاگ اور ٹیبل ٹاک کے ذریعے آگے بڑھنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لمبت پیلس لندن میں آرچ پشپ آف کنٹبری جسٹن پورٹل ویلبی سے علماء کے وفد کے ہمراہ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں امام قاسم رشید، مولانا خالد حسین، شعیب یوسف، پروفیسر محمد علی اور دیگر موجود تھے۔

مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ہماری ملاقات بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے ہوئی جس میں دنیا کے امن اور مذہبی ہم آہنگی و رواداری کو بڑھانے کے سلسلے میں باہمی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا آزاد نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کی بات کرتا ہے اور دیگر مذاہب عالم بھی ایک دوسرے کو ملانے اور محبت کی بات کرتے ہیں، آج یقینا ہمیں ڈائیلاگ اور ٹیبل ٹاک کے ذریعے آگے بڑھنا ہو گا اور انسانیت کا احترام، اخوت اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم کرنا ہوگا۔

اس موقع پر مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے پاکستان کا عظیم بیانیہ پیغام پاکستان بھی آرچ بشپ آف کنٹبری جسٹن پورٹل ویلبی کو پیش کیا۔ آرچ بشپ آف کنٹبری جسٹن پورٹل ویلبی نے مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کو لمبت پیلس میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کیانٹرفیتھ ہارمنی کے حوالے سے جو دنیا میں خدمات ہیں ان کو ہم سراہتے ہیں اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ ملکر بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکتا ہے،

آج دنیا میں جو ظلم ہو رہا ہے اسکو بند ہونا چاہیے اور جنگ کی بجائے ڈائیلاگ کے راستے کو اپنانا چاہیے اور تمام مذاہب انسانیت کے احترام کا درس دیتے ہیں، حال ہی میں میں نے پاکستان کا جو دورہ کیا اس کے دوران مجھے پاکستان سے بہت محبتیں ملی ہیں اور میں سمجھتا ہو ں کہ تمام مذاہب کی جو عبادت گاہیں ہیں ان سے ہم سب کو امن و محبت کے پیغام کو عام کرنا چاہیے۔