اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ مصر کے شہر شرم الشیخ کو صحرا میں سمندر کے کنارے خوبصورت سیاحتی شہر بنا کر آباد کیا گیا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہاں ماحولیاتی تبدیلی کی عالمی کانفرنس ہو رہی ہے،کوئی وجہ نہیں کہ گوادر بھی اس پلہ کا شہر نہ بن سکے،طویل عرصے کے بعد دن کی روشنی میں جاگنگ کی۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں شرکت سرکاری خرچے پر نہیں کی ہے۔