اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیہون شریف کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم آفس کے میڈیاو نگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کی دعا کی۔
وزیراعظم کی طرف سے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔