’کاپ ۔27کے موقع پر پاکستانی پارلیمانی سفارتکاری نے اہم سنگ میل عبور کیا ہے، راجہ پرویز اشرف

133
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے عالمی فنڈ کے قیام کو پاکستان کی پارلیمانی سفارتکاری کے محاذ پر بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی۔

اپنے ایک بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہا ’کاپ ۔27‘ کے موقع پر پاکستانی پارلیمانی سفارتکاری نے اہم سنگ میل عبور کیا ہے اوروزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول اور وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے موسمیاتی انصاف کے لئے علاقائی اور عالمی سطح پر بھرپور آواز بلند کی تھی اور پاکستان کی حکومت اور پارلیمان کی کوششیں رنگ لے آئیں۔