ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 25کیس رپورٹ ہوئے،قومی ادارہ صحت

126
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 25کیس رپورٹ ہوئے۔ منگل کو قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار 478 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 25افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.72 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔