اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 45فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو331ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گذشتہ مالی سال کی اس مدت کے مقابلے میں 45فیصد زائد ہے۔
گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات کا حجم 229ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اکتوبر میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سالانہ بنیادوں پر4فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔ اکتوبر2022میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدا ت کا ححم 76 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ سال اکتوبر میں 79ملین ڈالر تھا۔ ستمبرکے مقابلے میں اکتوبرکے مہینے میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی کمی ریکار ڈ کی گئی۔
ستمبرمیں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے 77ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا جوا کتوبرمیں کم ہوکر76ملین ڈالر ہوگیا ۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 4مہینوں میں خدمات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 4فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔