وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی قازقستان کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

253

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے مراکش کے شہر فیز میں اقوام متحدہ کے تہذیبی اتحاد کے اجلاس کے موقع پر قازقستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات عمروف سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے منگل کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور علاقائی روابط سمیت پاکستان اور قازقستان کے مابین تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔