وزارت دفاع کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور چیف آف آرمی سٹاف کے عہدوں پر تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم متعین طریقہ کار کے مطابق کریں گے، مریم اورنگزیب

203
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پروٹوکول آفیسرپی آئی ڈی مقبول احمد کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے۔

بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سمری میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے عہدوں پر تقرری کے لئے ناموں کا پینل بھجوایا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف متعین طریقہ کار کے مطابق ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔