وفاقی وزیر شازیہ مری سوشلسٹ انٹرنیشنل ویمن کی نائب صدر منتخب

229

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر شازیہ مری سوشلسٹ انٹرنیشنل ویمن کی نائب صدر منتخب ہوگئیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ ایشیا پیسفک خطے سے سوشلسٹ انٹرنیشنل ویمن کی نائب صدر منتخب ہونا اعزاز کی بات ہے۔

اس عہدے کے لئےنامزدگی پر اپنی پارٹی قیادت کی مشکور ہوں۔پاکستان پیپلز پارٹی نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا۔ عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق سماجی نظریات کے فروغ کیلئےہمیشہ پرعزم رہوں گی۔