اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کےامیر مولانا فضل الرحمان نے بدھ کو یہاں ملاقات کی ۔
وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود بھی موجود تھے انہوں نے ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔