وفاقی وزیر امین الحق سے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران کی ملاقات

159

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران نے جمعرات کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔افسران نے وفاقی وزیر سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی اے کی ورکنگ، فائیو جی ٹیکنالوجی کی لانچنگ اور آئی ٹی برآمدات کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔

وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ آئندہ سال فائیو جی کی لانچنگ کے لئے پرعزم ہیں، آئی ٹی برآمدات کے اضافہ کے لئے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے افسران سے کہا کہ آپ جہاں بھی تعینات ہوں آئی ٹی کے ایمبیسڈر بنیں اور آئی ٹی برآمدات کے اضافہ میں وزارت کے لئے معاون اور مددگار بنیں۔

انہوں نے کہا وزارت آئی ٹی میرٹ، ٹرانسپرنسی اور کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔افسران میں ارسہ بلال، سلمان خان، یاور عباس اور مہرین مقصود شامل تھے۔