اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعیناتی اور لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کی فی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی سٹاف تعیناتی کر دی ۔
جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعیناتی کر دی۔بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر 2022 ء سے ہوگا۔
صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کی فی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی سٹاف تعیناتی کر دی ۔بطور چیف آف آرمی سٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر 2022 سے ہوگا۔صدر مملکت نے ترقیاں اور تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 243 چار اے اور بی ، آرٹیکل 48 اور پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے سیکشن 8 اے اور 8 ڈی کے تحت کیں ۔صدر مملکت نے اس حوالے سے آج (جمعرات کو)موصول ہونے والی سمری پرآج دستخط کئے۔