وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی کا فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل

196
Faisal Karim Kundi

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتےہوئے کہا کہ آصف علی زرداری جمہوری سیاست کے امام ہیں جنہوں نے ایک آمر کو اقتدار سے بیدخل اور کٹھ پتلی وزیراعظم عمران خان کو دربدر کردیا۔

جمعہ کو انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری بتائیں اب وہ کس پارٹی میں شمولیت کا ارادہ کر رہے ہیں ،عمران خان کو جب فواد اور شاہ محمود کی اصلیت کا پتہ چلا تو انہیں فٹ بال بنائیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے، بہت سارے لوگ چھلانگیں لگانے کے لئے تیار ہیں۔