اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انقلابی مجمع اکٹھا کرنے میں بری طرح ناکام رہی ، مایوس ہو کر پی ٹی آئی نے استعفوں کا ڈرامہ کیا ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کو کب تک سیاسی فائدوں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اپنی ساکھ بچانے کے لئے جو شو کیا وہ مایوس کن تھا ، پی ٹی آئی انقلابی مجمع اکٹھا کرنے میں بری طرح ناکام رہی ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سربراہان کی تعیناتی کے عمل کو سبوتاژ نہیں کر سکی ،مایوس ہو کر پی ٹی آئی نے استعفوں کا ڈرامہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پنڈی سے مطالبہ آزادی کے لئے نہیں بلکہ دوبارہ سلیکٹ ہونے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کو کب تک سیاسی فائدوں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔