چین سے نئی بوگیوں کی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

289
چین سے نئی بوگیوں کی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

کراچی۔28نومبر (اے پی پی):چین سے نئی کوچز مسافروں کو جدید سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے پورٹ پہنچ گئیں ۔چین میں تیار کی گئی جدید بوگیوں کی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی۔

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ریلوے کی جدید سہولتوں سے آراستہ 44بوگیاں ڈا این نامی بحری جہازسے کراچی پورٹ پہنچ گئی ،ایم وی ڈآ این نامی جہاز کراچی پورٹ کی برتھ نمبر 24اور 25پر لنگر انداز ہے جبکہ چین مزید 184بوگیوں کے پرزے اسمبلنگ کے لیے پاکستان کو فراہم کرے گا۔چین سے 44 نئی جدید کوچز آنے سے ٹرین آپریشن مزید بہتر ہو گا،چین سے آنے والے کوچز میں اکنامی، پارلر کار اور اے سی اسٹینڈرڈ کوچز شامل ہوں ہے۔

اکنامی اوراے سی اسٹینڈرڈ کوچز میں آرام دہ برتھیں،نائٹ لیمپس اور موبائل چارجر بھی لگائے گے ہیں جبکہ پارلر کار کوچز میں آرام دہ نشتیں، ایل ای ڈی ،موبائل چارجر اور دیگر سہولتیں شامل ہیں۔محکمہ ریلوئے نے نئی کوچز کی رنگوں کی اسکیم بھی تبدیل کر دئے، چین سے آنے والے نئی کوچز کا رنگ سبز اور پیلی لائن درمیان میں ہے۔