صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کاممتاز صنعتکار ایس ایم منیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

211
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ممتاز صنعتکار ایس ایم منیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ میرے بڑے بھائی جیسے بہت ہی پیارے دوست ایس ایم منیر صاحب انتقال کر گئے۔ وہ ایک عظیم انسان دوست شخصیت تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے والد بھی دوست تھے جو مسلسل خیراتی کاموں میں مصروف رہے۔ صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ مرحوم کی روح کو سکون اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و طاقت عطا فرمائے۔