اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران3ہزار248 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ،مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد رہی۔منگل کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3ہزار 248 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے22 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.68 فیصد رہی ۔
مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق جبکہ 32 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔مختلف شہروں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کی شرح کے حوالے سے پشاورمیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 171 افراد کے ٹیسٹ کئے جن میں سے 6 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اوروہاں مثبت کیسزکی شرح3.51فیصد رہی ۔
اسی طرح راولپنڈی میں 527ٹیسٹ میں سے 5افراد کےٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 0.95فیصد رہی، لاہو ر میں 405ٹیسٹوں میں سے 3 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اورشرح0.74فیصد رہی جبکہ اسلام آباد میں 303ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اورشرح 0.33فیصد رہی۔