انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے سخت محنت کی ہے، تمام کھلاڑی پرجوش ہیں اور اچھے نتائج کے لئے پرامید ہیں،فاسٹ بائولر نسیم شاہ

163
Naseem Shah
Naseem Shah

راولپنڈی۔29نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے سخت محنت کی ہے، تمام کھلاڑی پرجوش ہیں اور اچھے نتائج کے لئے پرامید ہیں، جیمز اینڈرسن لیجنڈ ہیں، ان سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

منگل کو راولپنڈی سٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی کمی محسوس ہوگی لیکن ہماری بائولنگ لائن بہت مضبوط ہے، میچ میں مربوط حکمت عملی کے تحت میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ہم نے سیریز کے لئے سخت محنت کی ہے اور اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں نسیم شاہ نے کہا کہ جیمز اینڈرسن لیجنڈ ہیں، انہیں وکٹیں لینے کا طریقہ آتا ہے۔

نسیم شاہ نے مزید کہا کہ کائونٹی کرکٹ میں بائولنگ کر کے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، پاکستان اور انگلینڈ کی کنڈیشنز مختلف ہی۔ انہوں نے کہا کہ جو روٹ دنیا کے بہترین بیٹر ہیں مگر ان کے سامنے کوئی بھی بیٹر ہو وہ اپنا قدرتی کھیل پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں