صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دے دی

192
President Dr. Arif Alvi
President Dr. Arif Alvi

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دے دی۔

منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان ،جسٹس ارباب محمد طاہراورجسٹس سمن رَفعت امتیاز کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل جج مستقلی کی منظوری دی۔صدر مملکت نے مستقلی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت دی۔