وزیراعظم آفس کی ٹیم کا وزیراعظم روڈمیپ انیشئٹو پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے دوران ایف بی آر میں خدمات کی فراہمی اور اصلاحات پر اطمینان کا اظہار

163
ایف بی آرنے نومبر کے دوران ہدف سے زیادہ محصولات اکٹھے کئے ، چیئرمین عاصم احمد

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):وزیراعظم آفس کی ٹیم نے منگل کووزیراعظم روڈمیپ انیشئٹو پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے دوران ایف بی آر میں خدمات کی فراہمی اور اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹیم جس میں گورننس کے شعبہ کے بین الاقوامی ماہر سر مائیکل باربر شامل تھے، نے ایف بی آر کی جانب سے اصلاحات میں پیش رفت پر اپنا اطمینان ظاہر کیا۔چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے سر مائیکل باربر کو بتایا کہ ایف بی آر محصولات کے اہداف کو حاصل کر رہا ہے۔

ان لینڈ ریونیو آپریشنز ممبر امجد زبیر ٹوانہ نے تجارتی سرگرمیوں کی نگرانی میں ٹیکنالوجی کے استعمال جیسے ٹریک اینڈ ٹریس اور پی او ایس نظام کے بارے میں بریفنگ دی۔ممبر ایڈمنسٹریشن فضل الٰہی میمن نے ٹیم کو بتایا کہ ایف بی آر سٹریٹجک انیشئٹو کے اہداف کے حصول میں پرعزم ہے۔