دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

171
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کا اعدادوشمار جاری کر دیا ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دیائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 22 ہزار700 کیوسک اور اخراج 42 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8ہزار900کیوسک اور اخراج 8 ہزار900کیوسک،

خیرآباد پل پر پانی کی آمد15 ہزار900کیوسک، اخراج15ہزار900کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد10ہزار300کیوسک اور اخراج 22 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد7ہزار900کیوسک اور اخراج2ہزار کیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1508.53 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.608 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1136.15 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.271 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح642.80 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.074 ملین ایکڑ فٹ ہے۔