اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کابل میں پاکستانی مشن کے سربراہ پر قاتلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گھنائونے فعل کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ کابل میں پاکستان کے مشن کے سربراہ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہادر سیکورٹی گارڈ کو سلام جس نے ان کی جان بچانے کیلئے گولی کھائی۔
انہوں نے سکیورٹی گارڈ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ اس گھناؤنے فعل کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔