بجلی کی پیداوار کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 4 ماہ کے دوران 34 فیصد اضافہ

75
State Bank

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی): ملک میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 34 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملک میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 155.5 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34.05 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 116 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اکتوبر2022 میں اس شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 28.9 ملین ڈالررہا،اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ایندھن سے بجلی پیداکرنے کے شعبہ میں 61.3 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 45.8 ملین ڈالرتھی،

پانی سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 36.6 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 23.1 ملین ڈالرتھی،کوئلہ سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 57.9 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 47.1 ملین ڈالرتھا