اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سابق صدر مرحومہ نجمہ حمید کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے اظہار تغزیت کیا۔
اتوار کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےبیگم نجمہ حمید کے صاحبزادوں سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے طاہرہ اورنگزیب اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر اہل خانہ سے بھی اظہار افسوس کیا۔وزیر خزانہ نے ملک و قوم، جمہوریت اور پارٹی کے لئے خدمات پر بیگم نجمہ حمید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ بیگم نجمہ حمید کی سیاسی، جمہوری اور عوامی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،وزیر خزانہ نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ بھی موجود تھیں۔